خبرنامہ انٹرنیشنل

40سال سے زائد عمر کے غیر ملکیوں کو نکالنے کا کوئی منصو بہ نہیں،سعودی حکام

ریاض ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی) سعودی وزارت محنت و سماجی ترقی نے 40سال سے زائد عمر کے غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکام نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ۔کریمنل سائیکالو جی کے ایک سعودی پروفیسر نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسی افواہیں پھیلانے والوں کا مقصد ملکی معیشت پر اثر انداز ہونا ہے۔ واضح رہے کچھ عر صہ قبل سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر ہی تھی جس میں 40سال سے زائد عمر کے غیر ملکی افراد کو سعودی عرب سے نکالنے کا ذکر کیا گیا تھا۔