خبرنامہ انٹرنیشنل

چھ ماہ میں ٹرمپ کی مقبولیت میں 32فیصدکمی

6 ماہ میں ٹرمپ کی مقبولیت میں 32فیصدکمی
واشنگٹن (ملت آن لائن) مقامی اخبارکے سروے کے مطابق ری پبلکن ووٹرز میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح 32 فیصد کم ہوگئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ جنگ عظیم دوئم کے بعد سے ایک سال کی مدت میں مقبولیت کے لحاظ سے کم ترین سطح پر ہیں۔ امریکہ کے زیادہ تر شہری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے متفق نہیں۔ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بیشتر امریکیوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ کے صدر بننے سے ان کا ملک زیادہ تقسیم ہوا ہے ۔