خبرنامہ کشمیر

آزادکشمیرفاروق حیدرکاورکرزکنونشن میں پہنچے پر شانداراستقبال

کوٹلی (ملت + آئی این پی) آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرملک محمدیوسف کی رہائش گاہ ٹینڈہ کلاہ میں منعقدہ ورکرزکنونشن میں رات8بجے پہنچے وزیراطلاعات مشتاق منہاس،ایم ایل اے راجہ نصیراحمدخان بھی ان کے ہمراہ تھے وزیراعظم اوروزراء کاملک محمدیوسف نے ہزاروں کارکنان کے ہمراہ شانداراستقبال کیاوزیراعظم اوروزراء کوبگھی میں بٹھاکرملک یوسف کی رہائش گاہ تک لایاگیااس موقع پرکارکنان نے شیرآئے شیرآئے کے نعرے لگائے ڈھولک کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں تھلیرپل تارہائش گاہ ملک یوسف راستوں کوپینافلیکس اوربینرزکے ساتھ سجایاگیاتھاملک یوسف کی رہائش گاہ کے وسیع احاطہ میں ہزاروں کرسیاں لگائی گئیں تھیں کارکنان نے رات 12بجے تک شدیدسردی میں کنونشن کی کاروائی سنی سٹیج سیکرٹری کے فرائض یاسین راجہ نے سرانجام دیئے لیگی ترانوں پرکارکنان پرجوش بھنگڑے ڈالتے رہے ملک محمدیوسف نے حلقہ ایک کے مسائل بارے تفصیلی سپاسنامہ بھی پیش کیاوزیراعظم نے پیش کئے گئے سپاسنامہ کے تمام مطالبات منظورکرتے ہوئے کہاکہ دھنواں میں ڈگری کالج قائم کریں گے ککنی تابگاہ،چمباگلی سڑک کوپختہ کرینگے کوٹلی سٹی کے مختلف علاقوں میں قبرستان بنائینگے گریٹرواٹرسپلائی سکیم اورسیوریج کانظام کوٹلی سٹی کے لیے لائینگے کنونشن میں حلقہ ایک کے دوردرازکے علاقوں سے کارکنان نے شرکت کی ٹینڈہ کلاہ میں رات کی تاریکی میں سینکڑوں گاڑیاں کھڑی تھیں اورمیلے کاسماں نظرآرہاتھاکارکنان اورمہمانوں کی بہترین کھانے سے تواضع کی گئی کارکنان نے آرام وسکون کے ساتھ کھاناکھایا۔