خبرنامہ کشمیر

آزادکشمیرمیں نئی روایت کے تحت نئے دور کا آغاز: وزیر اعظم

مظفرآباد (ملت + آئی این پی) آزادکشمیر میں نئی روایت کے تحت نئے دور کا آغاز، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی اچانک وزراء بلاک آمد، سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کے دفترمیں کابینہ کا غیر رسمی اجلاس ، وزراء اور سیکرٹریز کے مابین تعلقات کار سمیت گڈگورنس کے قیام سیکرٹریٹ میں اصلاح واحوال ، ٹریفک کے نظام کی بہتری اور دیگر معاملات پر مشاورت، وزراء نے وزیر اعظم کو اپنے معروضات پیش کیے ، غیر رسمی اجلاس دیر تک جاری رہا جس میں نئے وزراء سمیت کا بینہ کے تمام ارکارن نے شرکت کی ۔ سیکرٹریٹ میں اصلاح واحوال کے قیام کے لیے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کی قیادت میں کمیٹی قائم کر دی گئی ، وزیراعظم کی وزراء بلاک میں اچانک آمد اور سینئر وزیر کے دفتر میں کابینہ کے غیر رسمی اجلاس کے دور دور تک چرچے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان جمعہ کے روز اچانک بلا ک 8میں قائم وزراء بلاک پہنچ گئے جہاں سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کے دفتر میں آزادکشمیر کابینہ کا غیر رسمی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلا س میں گزشتہ روز حلف اٹھانے والے وزراء سمیت کابینہ کے تما م ارکا ن نے شرکت کی کابینہ کے غیر رسمی اجلاس کے دوران وزراء نے نظام حکومت میں بہتری تعمیر و ترقی کی صورت حال ، آزادکشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے قیام کے بعد تبدیلی اور گڈگورننس کے اثرات نچلی سطح تک منتقل کرنے اور سیکرٹریز کے وزراء کے ساتھ تعلقات کار کے حوالے سے معروضات وزیراعظم کے سامنے پیش کیں ۔ وزیراعظم نے وزراء بلا ک سمیت سیکرٹریٹ میں سیکیورٹی کی صورتحال اور پارکنگ کے ناقص انتظام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزراء کی تجاویز ا ور پیش کی گئی معروضات کی روشنی میں سیکرٹریٹ میں سیکیورٹی کے انتظام اور دفتر ی نظام میں بہتری کے لئے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی جس کے ممبران میں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری ، سیکرٹری سروسز ، سیکرٹری فزیکل پلاننگ وہاؤسنگ اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر شامل ہیں۔ خوشگوار ماحول میں منعقد ہونے والے کابینہ کے اس غیر رسمی اجلاس کے دور دور تک چرچے پہنچ گئے ہیں چند روز قبل چیف سیکرٹری آازادکشمیر کی سینئر وزیر کے اسی آفس میںآمد کے بعد اسی جگہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے زیر صدرارت کابینہ کے غیر رسمی اجلاس کے بعد چوہدری طارق فاروق آزادکشمیر کے سیاسی اور حکومتی نظام میں ایک بار پھر اہمیت اخیتار کر گئے ہیں۔ سینئر وزیر کے دفتر میں کابینہ کے غیر رسمی اجلاس کے انعقاد کو آزادکشمیر سیاسی و حکومتی تاریخ کا منفرد واقع قرار دیا جا رہا ہے وزیر اعظم کی وزراء بلاک آمد کے باعث سار ا دن وزارء بلاک اور سیکرٹریٹ میں کابینہ کا غیر رسمی اجلا س موضوع بحث رہا کابینہ کے غیر رسمی اجلاس کے انعقاد کے بعد سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے بات چیت کے دوران کہا کہ وزیر اعظم کی وزراء بلا ک آمد سے کابینہ کو مزید فعال بنانے میں مزید معاونت ملے گی وزارء کرام نے اپنے معروضات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جنہیں وزیر اعظم فاروق حیدر خان نے پذیرائی دی ہے ۔ آزادکشمیر حکومت وزیرا عظم فاروق حیدر خان کی زیر قیادت اپنے قیام سے لے کر اب تک عوام کی بہتری کیلئے مثبت اور مشکل فیصلے کر رہی ہے۔ ان فیصلوں کے اثرات واضح ہیں۔ تبدیلی اور بہتری کے اثرات بہت جلد نچلی سطح تک پہنچیں گے۔