خبرنامہ کشمیر

آزادکشمیر میں اپوزیشن جماعتوں نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے سر جوڑ لئے

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں نے سر جوڑ لیے. اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یسین سے مسلم کانفرنسی کے صدراور سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان سے اہم ملاقات کی .ملاقات میں آزاد کشمیر میں مظبوط اپوزیشن کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر اسمبلی کیاپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یسین کی رہائش گاہ پرصدر مسلم کانفرنس سردار عتیق نے ملاقات کی .ایم ایل ائے ملک محمد نواز ، ایم ایل صغیر چغتائی بھی ان کے ہمراہ تھے.ملاقات کے دوران آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مضبوط اپوزیشن بنانے پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں مسلہ کشمیر اور آزاکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی