خبرنامہ کشمیر

آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام عمل میں آنے کے بعد واضح تبدیلی آچکی ہے

سہرمنڈی (ملت + آئی این پی) رکن قانون اسمبلی آزادکشمیر اسدعلیم شاہ نے سہنسہ سہرمنڈی میں صدر بارایسوایشن سہنسہ راجہ وفا ء المجید ایڈوکیٹ کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگومیں کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام عمل میں آنے کے بعد واضح تبدیلی آچکی ہے NTSکے نفاذ سے آزاد کشمیر میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمت کے حصول کے لیے نئی امید کی کرن پیدا ہوچکی ہے گزشتہ حکومتوں نے کرپشن اور میرٹ کی پامالی کا جو جنازہ نکالاتاریخ گواہ ہے کہ ریاستی عوام انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں حکومت درست سمت انقلابی تعمیر وترقی کی طرف گامزن ہے آزادکشمیرکو مثالی اسٹیٹ اور گڈ گورننس کے لیے قربانیاں دیں گے NTS بہت ہی کڑوی گولی تھی لیکن ریاستی عوام کی بہتری کے لیے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے میرٹ کے پامالی خلاف جنگ لڑنے کے لیے اُسے قبول کیا گزشتہ حکومتوں نے جو گند پھیلایا ہے اس کو صاف کرنے کے لیے وقت درکار ہے جو عوام کی مدد سے ضرور صاف ہوگاہماری کاوشوں کے عوام تک ثمرات بہت جلد پہنچنا شروع ہو جا ئیں گے قوموں کی تقدیر بدلنے کے لیے ہمیشہ قربانیاں دینی پڑتی ہیں سسٹم میں اصلاحات کانفاذپر راجہ فاروق حیدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انھوں نے سہرمنڈی سابق امیدوار اسمبلی و صدر بار ایسوسی ایشن سہنسہ راجہ وفا ء المجید ایڈوکیٹ کی رہائشگاہ سہرمنڈی میں اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں کیاانھوں نے اس موقع پر راجہ وفا ء المجید کو سہنسہ بار کا بلا مقابلہ صدر منتحب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ حقیقی معنوں میں ریاست کو مثالی ریاست بنا نے میں دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھے گی اداروں میں شفافیت کرپشن کا خاتمہ سفارشی کلچر اور اقرباء پروری جیسے نا سور کو جڑ سے اکھا ڑنے کیلئے اقداما ت کیے جا رہے ہیں اگر ہم بھی گزشتہ حکومتوں کی طرح صرف اپنے کا رکنوں کو ایڈجسٹ کرتے ہمیں کو ئی نہیں رو ک سکتا تھا لیکن ریاستی انفراسٹکچر کی بحا لی وقت کی اہم ضرورت تھی ریاستی تشخص اور گڈگورننس کا جنازہ نکل چکا تھا بحرانوں میں ڈوبی ریاست کو وزیراعظم را جہ فاروق حیدر نے سنبھا لا دیا ان کی شبانہ روز محنتوں اورخداداد صلاحیتوں نے ریاستی نقشہ تبدیل تبدیل کر دیا حالا ت کو درست سمت کی طرف گا مزن کر دیا ۔ریاستی عوام اور بالخوص لیگی کا رکنان حوصلہ رکھیں حکومت جو بھی کا م کر ے گی ریاستی عوام کی فلا ح و بہتری کیلئے کرے گی ۔