خبرنامہ کشمیر

آزادکشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی عوامی حکومت عوام کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچا رہی ہے،

چھتریڑی/بلوچ (ملت + آئی این پی ) ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی عوامی حکومت عوام کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچا رہی ہے، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں ریاست کو ایک ماڈل بنانے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے،محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کا نفاذ کر میرٹ کو بحال کردیا ہے، اب میرٹ پر نوجوانوں کو باعزت روزگار ملے گا،حلقہ بلوچ کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا،عوامی اعتماد کو کبھی ٹھیس نہں پہنچائیں گے،حلقہ بلوچ کو تعمیروترقی کا محور حلقہ بنائیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز یہاں چھتریڑی میں رابطہ سڑک بوائز مڈل سکول چھتریڑی تا بوکڑہ کالونی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا،ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق طاہر اور سابق چیئرمین ضلع زکوۃ سردار غفور خان چھتریڑی پہنچے تو عوام علاقہ ان کا شاندار استقبال کیا،ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق طاہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بلوچ کے علاقے چھتریڑی کے مقام سے پونچھ کے حلقہ سے ملانے کا وعدہ پورا کردیا،تعمیر وترقی کی اننگز شروع ہوچکی ہے،آمدہ بجٹ میں رکھ کر اس سڑک کو پختہ بنا کر عوام علاقہ کے لیے سہولیات کا مرکز بنائیں گے،بوکڑہ کالونی اور چھتریڑی کے علاقے کا رابطہ ایک بہترین بائی پاس کی صورت میں ہوچکا ہے، علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ،انھوں نے کہا نے یہاں کے عوام نے مسلم لیگ ن کا بھاری اکثریت دیکر اپنا مستقبل محفوظ کرلیا،ماضی میں بھی ہم نے تعمیر وترقی کے کام کیے اب بھی ہم ہی حلقہ بلوچ تعمیروترقی کا انقلاب لائیں گے، وفاقی حکومت آزادکشمیر حکومت کو بھرپور وسائل فراہم کر رہی ہے،وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکالا،آنے والا دور بھی مسلم لیگ ن کا ہے،2018ء میں مسلم لیگ ن عوامی عدالت سے سرخرو ہوگی،وزیراعظم راجا فاروق حیدر بہترین ٹیم کیپٹن ہیں،ریاست کو تعمیروترقی کی نئی جہتوں پر لاکر گامزن کریں گے۔