خبرنامہ کشمیر

آزاد کشمیرمیں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانیکامطالبہ

اسلام آباد:(اے پی پی) تحریک انصاف نے آزاد کشمیرمیں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کردیا۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرسلطان محمود کا کہنا ہے کہ نئی اورنادرا کی فہرستوں پرالیکشن ہونا چاہئے۔ عمران خان کا چوبیس فروری کا جلسہ تاریخی ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف آزاد کشمیرکے رہنما بیرسٹرسلطان نے کہا کہ عمران خان کا چوبیس فروری کوکشمیرمیں تاریخی جلسہ ہوگا۔ چوبیس فروری کوچیف الیکشن کمشنرنے تمام جماعتوں کوبلایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیرمیں الیکشن رمضان سے قبل فوج کی نگرانی میں ہونا چاہئے۔ نئی ووٹر اورنادرا کی فہرستوں پرانتخابات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات میں دھاندلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ساڑھے چارسال سے ن لیگ نے کشمیراسمبلی کے ایک حلقے میں الیکشن نہیں ہونے دیا۔ تحریک انصاف الیکشن میں بھی بھرپورکامیابی حاصل کرے گی۔ تحریک انصاف ایزاد کشمیرمیں کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی۔ ملک عادل کی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی۔