خبرنامہ کشمیر

آزاد کشمیر سے28مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے

چکوٹھی (ملت + آئی این پی) سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے63مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی آزاد کشمیر سے28مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ وادی سے35مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے دو طرفہ تجارت بدھ ،جمعرات اور جمعہ کے روز بھی بغیر وقفہ کے جاری رہے گی جس کے لیے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف مال بردار ٹرک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔