خبرنامہ کشمیر

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی‘ عوام ساتھ دیں:سردار جاوید ایوب

مظفرآباد(آئی این پی )وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا حلف حق اور سچ کی فتح ہے وفاقی وزراء آزاد کشمیر میں بے جا مداخلت کر کے دھاندلی کی راہ ہموار کررہے ہیں آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی عوام ہوائی اعلانات کرنے والوں کو نظر انداز کر کے ہمارا ساتھ دیں گے۔ اپنی مفاد کی خاطر پارٹی چھوڑنے والوں کیلئے واپسی کا دروازہ کھلا ہے حلقہ ایک کی نشست اور کشمیر کونسل کی نشست جیت کر چیئرمین بلاول بھٹو کو تحفہ میں دیں گے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سیاسی مشن کو جاری رکھیں گے۔ کوٹلہ کی عوام حق اور سچ پر فیصلہ کریں گے ڈویلپمنت تعلیم، اور میرٹ کو سامنے رکھ کر ووٹ پیپلزپارٹی کو دیں گے۔ میر یونس کے ٹکٹ اور جیت کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ کوٹلہ کواس مرتبہ دونوں نشستیں ملیں گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفیٰ مغل کی حلف برداری پیپلزپارٹی کی فتح ہے آزاد کشمیر میں اب الیکشن صاف اور شفاف ہونگے،۔ ن لیگ جو مرضی کرے جبکہ وفاقی وزراء کی مداخلت بھی کام نہیں آئے گی۔ اپنی جیت کو دھاندلی کے ذریعے راہ ہموار کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ساڑھے چار سالوں میں جو ڈویلپمنٹ سمیت دیگر کام کئے ہی وہ اپنی مثال آپ ہیں عوام ہوائی اعلانات اور دوغلی پالیسی رکھنے والوں کو نظرا نداز کر چکی ہے ووٹ پیپلزپارٹی کو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار کی بھوکی نہیں عوامی خدمت کرنا چاہتی ہے حکومت آزاد کشمیر اپنی قائد بی بی شہید رانی کے سپاہی ہیں ان کے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ کوٹلہ کی عوام کو کشمیر کونسل کی نشست میر یونس کی شکل میں جیت کر عوام کو پیش کریں گے۔ ان کی خواہشات کے مطابق آئندہ دور بھی پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پیپلزپارٹی کا اثاثہ ہیں اور ایک خاندان کی طرح ہمارے ساتھ ہیں۔حلقہ ایک کوٹلہ میں ڈویلپمنٹ کے اندر گزشتہ 64سالوں کا ریکارڈ سیاسی جماعتوں کے لئے وبال جان بن گیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ن لیگ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے پیپلزپارٹی کی ساکھ متاثر کرنا چاہتی ہے ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ عوام علاقہ کوٹلہ کی جانب سے میری حمایت کے اعلان کے بعد میں ان کا شکر گزار ہوں ۔ میر یونس کی کشمیر کونسل کی نشست اور ٹکٹ بھر پورحمایت کریں گے۔ یہ میرا عوام سے وعدہ ہے۔