خبرنامہ کشمیر

آزاد کشمیر کے خطے میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہو چکا ہے: راجہ فاروق

جاتلاں (ملت + آئی این پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے خطے میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہو چکا ہے حکومت کے اقدامات کے ثمرات عوام کو محسوس ہوں گے پانچ سالہ دور میں آزاد کشمیر کو مثالی خطہ بنا دیں گے وزیر اعظم پا کستان میاں نواز شریف کی قیادت میں بہترین حکمت عملی کے تحت خطہ کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا سیاسی کارکن جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں مسلم لیگ ن کی چند ماہ کی کارکردگی پی پی پی کے پانچ سالہ دور اقتدار پر بھاری ہے حلقہ کھڑی شریف بڑا ذرخیز علاقہ ہے جن لوگوں نے زیادہ اس حلقہ کی نمائندگی کی انھوں نے ہی اس کو پسماندہ رکھا جس کی وجہ سے ان کو ناکامی کا سامنا ہوا حلقہ کی عوام کے ساتھ مکمل رابطہ میں رہینے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے جس طرح حلقہ کھڑی شریف میں چوہدری رخسار نے کم عرصہ میں اپنا نام پیدا کیا ہے وہ ایک زندہ مثال ہے اللہ کے فضل و کرم سے پورے آزاد کشمیر کی طرح حلقہ کھڑی شریف میں بھی ترقیاتی کام ہوں گے ہر حلقہ میں 50کلو میٹر سڑکیں دے رہے ہیں مذید 18ارب روپے کی سکیمیں دی جائیگی جس سے پل بھی ڈبل ہوں گے اور بجلی کی بہتری کیلے نئے فیڈر بھی لگائے جائیں گے یہ بچت پیپلز پارٹی کا بنایا ہوا ہے پیپلز پارٹی کی نا اہلی کی وجہ سے ان کو الیکشن میں صرف 2سیٹیں ملی ہیں پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں مکمل صفایا ہو گیا ہے جس طرح پاکستان میں عمران خان کا صفایا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے گھیسٹ پور اعوان میں ملک محمد الیاس کی طرف سے دئیے گے ایک بڑے تقریب استقبالیہ میں خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ آج پاکستان اور آزاد کشمیر میں اس جماعت کی حکومت ہے جھنوں نے پاکستان بنایا مسلم لیگ ن کا مشن عوام کی خدمت ہے انھوں نے کہا کہ منگلا سے جاتلاں اور جاتلاں سے سرائے عالمگیر تک تمام سڑکیں ڈبل ہوں گئی جس سے عوام کو سفری سہولیات میسر آئیگی جو جو کام شروع ہو رہے ہیں میں خود ان کی نگرانی کروں گااور جو بات آپ لوگوں کے سامنے کروں گا اس کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لوں گا راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آج آزاد کشمیر میں نا انصافی اور کرپشن کا دور ختم ہو چکا ہے عوام کی سہو لیا ت کیلے امرجنسی کی صورت میں سرنج سے لیکر ادویات تک فری مہیا کی جائیگی جس طرح آزاد کشمیر کی عوام نے الیکشن میں مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا اور ہر حلقہ میں ن لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا اللہ کے فضل و کرم سے ہر حلقہ میں ن لیگ کے کام نظر آئیگے تمام تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا جائیگا راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ ملک محمد الیاس نے جو بھی سپانامہ پیش کیا ہے وہ تمام کام ہوں گے جبکہ جولائی میں سیگتر پل اور جاتلاں کا مین پل ہیں وہ ہر حال میں تعمیر ہوں گے انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام کو جلد مسلم لیگ ن اور دوسری جماعت میں فرق نظر آئیگا میاں نواز شریف آزاد کشمیر میں مذید ترقیاتی کام دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی دلی خواہش ہے کہ آزاد کشمیر میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام ہوں انھوں نے کہا کہ سیاست برادریوں کے نام پر نہیں چلتی برادریوں کے نام پر سیاست کرنے والے چند دنوں کے مہمان ہوتے ہیں مسلم لیگ ن کے لیے تمام برادریوں کے لوگ قابل احترام ہیں انھوں نے کہا کہ عوام بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں انشااللہ مئی میں بلدیاتی ایکشن ہر حال میں ہوں گے جس میں خواتین سمیت دیگر کو بھی موقع دیا جائیگا ا وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے رائے پور کھوکھراں سیگتر پر پل اور جاتلاں میں پل کی تعمیر کے ساتھ ساتھ متحدہ اہم بڑے پروجیکٹ کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ میں جو اعلان کر رہا ہوں اس پر انشااللہ جلد کام شروع ہوں گے میں وہ بات کبھی نہیں کرتا جو پوری نہ کر سکوں اس موقع پر ممبر اسمبلی چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ میں عوام کی خدمت کیلے عش و عشرت کی زندگی کو چھوڑ کر سیاست کے میدان میں آیا ہوں میرپور میں چوہدری سعید نے بڑے شہزادے کو شکست دی اور کھڑی میں میں اس کے بھائی کو شکست دی ہمارے مخالفین آئندہ کیلے میرپور اور کھڑی شریف کی سیٹ بھول جائیں مسلم لیگ ن نے بے روز گاری کے جن کو ختم کرنا ہے حلقہ کی عوام کی خدمت کیلے میرے گھر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور میرا موبائل فون24گھنٹے آن ہے کھڑی کی عوام سے جو واعدے کیے ہیں وہ اللہ کے فضل و کرم سے پورے کروں گاوزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے ہمارے تمام مطابات تسلیم کر کے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن تعمیر و ترقی کی ہیرو جماعت ہے چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ رائے پور سیگتر پل جو تعمیر ہو گا وہ دو شخصیات کے نام سے منسلک ہو گا ایک طرف ملک محمد اعظم اور ایک طرف مرزا عبدالواحد مرحوم کا نام ہو گا انھوں نے کہا کہ کھڑی شریف کی عوام میرا قیمتی سرمایہ ہیں میرا جینا مرنا کھڑی کی عوام کے ساتھ ہے اس موقع پر سنئیر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ مخالفین پروپیکنڈہ بند کریں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کیلے اہم رول ادا کر رہی ہے آزاد کشمیر میں 2017میں ایکشن نہیں ہوں گے 2017کے الیکشن برطانیہ میں ہوں گے ن لیگ آزاد کشمیر کی حکومت اپنی مدت پوری کریگی انھوں نے کہا کہ میرپور اور کھڑی کو برادری کا گڑھ سمجھا جاتا تھا جس کو ہمارے شیروں نے ہمت اور جرات سے شکست دیا کر کامیابی حاصل کی مخالفین کسی غلط فہمی میں نہ رہیں میاں نواز شریف کے جان نشین آزاد کشمیر میں موجود ہیں اس موقع پر نورین عارف وزیر بہبود آبادی ، ملک محمد حنیف، سابق چیرمین ملک امانت علی اعوان، ملک محمد الیاس ،چیرمین راجہ خلیل، حاجی معروف، راجہ سبطین سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا گھیسٹ پور اعوان آمد پر ملک محمد الیاس کی قیادت میں سیکٹروں نوجوانوں اور ن لیگ کے متوالوں نے ڈھول کی ٹھاپ پر بھرپور استقبال کیا خوب آتش بازی کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم سمیت ان کے ساتھ آنے والے وزرا اکرام چوہدری رخسار احمد، چوہدری طارق فاروق، سردار فاروق سکندر، مشتاق مہناس، نورین عارف، چوہدری اسماعیل اور ملک محمد حنیف ملک جمیل کو گلے میں مالہ ڈالئی اور خوب گل پوشی کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری اظہر نے سر انجام دئیے ملک محمد الیاس کی طرف سے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کو دی گئی استقبالیہ تقریب میں سیکٹروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور وزیر اعظم اور وزراء کی آمد پر شیر آیا شیر آیا کے نعرے گونج آٹھے