خبرنامہ کشمیر

آفیسران دیانتداری سے کام کریں‘عوام کے مسائل سنیں: راجہ فاروق

کوٹلی (ملت + آئی این پی) آزادجموں کشمیرکے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ آفیسران دیانتداری کے ساتھ کام کریں عوام کے مسائل سنیں،تبدیلی کے لیے لوگوں نے ہمیں ووٹ دیئے عوام کی فلاح وبہبودکے لیے اقدامات کریں اگرنظام میں تبدیلی نہ آئی توپھرفائدہ نہیںیہ روش تبدیل ہونی چاہیے کہ فائل کے ساتھ سائل کوچلانے کی روش ختم ہونی چاہیے محنت اورجانفشانی سے افسران کام کرتے ہوئے عوام کوریلیف فراہم کریں محکمہ تعلیم ضلع کوٹلی کے تمام ملازمین کی اسنادکی تصدیق کروائی جائے اوراس کی تفصیل فورا مجھے فراہم کی جائے 25سال تک سروس کرنے والے ملازمین کاکارکردگی ریکارڈچیک کرنے کے بعدانہیںآگے ملازمت جاری رکھنے کااستحقاق ہوگاایسے ملازمین جن کی کارکردگی اچھی نہ ہوگی پچیس سال کے بعدوہ پنشن لے کرگھرچلے جائینگے جنگلات کے رقبہ اورخالصہ سرکارپرقبضے واگزارکرائے جائیں اورجنگلات کی کٹائی اورلکڑی کی چوری کی روک تھام سختی سے کی جائے میں نہ خودکرپشن کرونگا اورنہ ہی کسی کوکرنے دونگامسلم لیگ ن کے ورکرزکواحترام دیاجائے ا ن کے جائز کام کئے جائیں ناجائزکام نہ کریں اس کی میں حمائت نہیں کرونگا چارکروڑکے فنڈز جوفی کس ضلع کوٹلی کے تمام حلقوں کودیئے گئے ہیں وہ فنڈززمین پرلگنے چاہیں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اے ڈی اس بات کویقینی بنائیں اگربددیانتی ہوئی توسخت کاروائی کرونگا ضلع کوٹلی کے خراب ٹرانسفارمرزتبدیل کئے جانے کے سلسلہ میں فنڈزفراہم کردیئے گئے ہیں محکمہ برقیات ،ممبران اسمبلی کی نشاندہی پرٹرانسفارمرزتبدیل کریں کوٹلی میں سیوریج اورگریٹرواٹرسپلائی سکیموں کومکمل کرینگے شہرکی سڑکوں اورگلیوں کوپختہ کیاجائے گاتھانہ کلچرتبدیل ہوناچاہیے مظلوم کے ساتھ انصاف ہوناچاہیے افسران عدالتی کیسزمیں مضبوط تبصرہ بھی دیں روزگارمشکل سے ملتاہے سرکاری نوکری محفوظ ہوتی ہے افسران اس کاتحفظ کریں محکمہ تعلیم کے افسران اساتذہ کی حاضری کویقینی بنائیں دن رات نظام کی تبدیلی کے لیے اپنے آپ اورکابینہ کووقف کررکھاہے ہم ایک صاف شفاف نظام ریاست کی عوام کودیناچاہتے ہیں ماضی کی تمام فرسودہ روایات کوختم کرکے نوجوانوں کے لیے خوشحال اورانصاف پسندسوسائٹی قائم کرناچاہتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع کوٹلی کے پانچ روزہ دورہ کے اختتام پرکوٹلی سٹی سے روانگی سے قبل ساردہ ریسٹ ہاؤس میں ضلعی محکموں کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پروزیراطلاعات مشتاق منہاس،وزیرمال سردارفاروق سکندربھی موجودتھے۔وزیراعظم نے کہاکہ ڈویلپمنٹ بجٹ کے لیے 12ارب روپے ہیں جبکہ غیرترقیاتی اخراجات کے لیے61ارب روپے ہیں جوملازمین کی تنخواہوں،پنشن اوردیگرامورپرخرچ ہورہے ہیں ریاست کوملنے والے فنڈزکازیادہ حصہ سرکاری افسران کی تنخواہوں اورمراعات پرخرچ ہوجاتاہے اورپھرکام نہ کریں توزیادتی ہوگی ہم نے کسی کوتنگ نہیں کیااورنہ ہی تنگ کرینگے برادری،رشتہ داری اورعلاقہ کی بنیادپرپسندوناپسندکی بنیادپرکام نہ کریں بلکہ انصاف کے تقاضے پورے کریں ایمانداری سے کام کریں گے کسی سے زیادتی نہیں ہوگی اگربددیانتی کرینگے توکسی کومعاف نہیں کرونگااچھی روایات کوفروغ دیں انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کے افسران اپنے اندرجرات وبہادری پیداکریں ان کے پاس ملازمین کی سب سے زیادہ تعدادہے انہوں نے ڈی ایچ اوکوہدائت کی کہ نندی سوہانہ کھوئیرٹہ فی الفورڈاکٹرکوحاضر کیاجائے وگرنہ اس کے خلاف کاروائی کی جائے جنگلات کے افسران کوہدائت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ جنگلات زمین کاحسن ہیں جنگلات کی کٹائی اورجنگلات کے رقبہ پرقبضہ کوروکاجائے ڈپٹی کمشنربھی خالصہ سرکارپرقبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں ایکسین کوہدائت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ نکیال میں پڑے ہوئے پائپ واٹرسپلائی سکیم میں لگائے جائیں انہوں نے کہاکہ تھانہ کلچرتبدیل ہوناچاہیے ماضی میں تھانہ کلچرکے نام پرسیاست کی گئی اورلوگوں کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں اگرکوئی ظالم بڑے سے بڑاہے تواس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے سردارسکندرحیات خان سپورٹس سٹیڈیم کی تکمیل بھی کرینگ اورکشمیرکونسل کے فنڈزواگذارکروائیں گے لائن آف کنٹرول پرگہری نظررکھی جائے اورضلع کے داخلی وخارجی راستوں پرنظررکھی جائے ہماراخطہ پرامن ہے مگر دہشت گردبھی مکارہے انتظامیہ وپولیس کوچوکس رہ کرشہریوں کاتحفظ کرناہوگا۔وزیراطلاعات مشتاق منہاس نے کہاکہ دفاترکے اندرتبدیلی نظرآنی چاہیے ہمارے کارکنوں کوعزت واحترام ملناچاہیے ہم نے سات ماہ کے عرصہ میں کوئی انتقامی تبادلہ کیااورنہ ہی برادری ازم کے نام پرتبادلے کئے مگرافسران ماضی کی روایات کوترک کریں اورحقدارکواس کاحق دیں۔وزیرمال سردارفاروق سکندرنے کہاکہ ضلعی افسران محنت وجانفشانی سے کام کریں ابھی تک متعدد اداروں میں پی پی دورہی کے سرکاری افسران کام کررہے ہیں ہم نے کسی بھی افسرکاتبادلہ نہیں کیاافسران حکومتی ترجیحات کومدنظررکھتے ہوئے دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں پارٹی ورکرزکے جائز کام کریں۔