خبرنامہ کشمیر

اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ بھی نٹیوکی طرز پر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج تشکیل دیں

دمام (ملت آن لائن + آئی این پی) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون سا زاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ بھی نٹیوکی طرز پر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج تشکیل دیں،سعودی عرب کی کاوشوں سے تشکیل پانے والا عسکری اتحاد وقت کی ضرورت تھا،اہل کشمیراس کی تحسین کرتے ہیں ،حرمین شریفین کی حفاظت پوری امت پر فرض ہے،اسلامی ممالک اپنے وسائل کومجتمع کریں تو دنیا ان کی مرہون منت ہوگی،مغربی استعمار نے امت کی اس قوت سے خوف زدہ ہوکر اس کو ٹکڑوں میں تقسیم کیاہواہے،امت مسلمہ ایک بڑی قوت ہے،57سے زائداسلامی ممالک اور ایٹمی صلاحیت بھی موجود ہے،اس کے باوجود ہمارے سیاسی ایشوز کا حل نہ ہونا پوری امت کے قائدین اور حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے سردار حمید خان ،منور خان کی طرف سے الگ الگ دیے گئے استقبالیہ تقریات اور بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیر،فلسطین ،برما،سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہاہے،ہر جگہ مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹاجارہاہے،امت مسلمہ آج مشکلات کاشکار ہے،ہمیں ان مشکلات کے اسباب تلاش کرنے ہونے گے ان پر قابوپانا ہوگا،اپنی طاقت کا احساس کرکے صف بندی کرنا ہوگی،امت مسلمہ کے اتحاد وقت کا تقاضاہے،اسلامی ممالک کے پاس قدرتی وسائل تیز ترین افواج،سمندر بہتے دریا،چار سے زائد موسم،زرخیبر زمینیں ،تیل اور سونے اگلتے صحرا،انسانی قوت اور کیا چاہیے ہمیں ،یہ اللہ کی طرف سے بہت بھی نعمتیں ہیں،ان کی جمع کرنے کی ضرورت ہے،کرنسی ایک کرنے کی ضرورت ہے،اپنی سرحدوں کو نرم کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے مسائل خود حل کرنے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں 57ممالک کسی بھی ایشو پر مشترکہ موقف اختیار کریں تو کون جرات کرسکتاہے کہ ان کی بات نہ مانے ،اسلامی ممالک صرف ہندوستان اور اسرائیل کو معاشی اورسیاسی بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دے دیں تو ان کشمیراور فلسطین آزاد ہوسکتے ہیں،اسلامی ممالک کو اپنی طاقت کو درست تجزیہ کرنا چاہیے،وہ یورپی ممالک جو آپس میں لڑتے تھے آج مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع ہیں مشترکہ فوج ہے مشترکہ کرنسی ہے ،مسلمان ایک قرآن ایک بنی اور ایک کعبے کو ماننے والے ہیں ان کے درمیان اتحاد اور اتفاق پیدا کرنے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیری اپنی آزادی کے لیے لڑرہے ہیں پانچ لاکھ شہداء پیش کرچکے ہیں اوربھی کریں گے لیکن امت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کی مدد کرے،نریندرمودی تسلیم شد ہ دہشت گرد ہے،کشمیری ہندوستان کے خلا ف ہزاروں ریفرنڈم کرچکے ہیں اب اقوام متحدہ کواورکس ریفرنڈم کی ضرورت ہے وہ ہندوستان کوکہے کہ وہ کشمیرسے اپنی افواج نکالے ورنہ پابندیوں کے لیے تیارہوجائے،پھر دیکھیں ہندوستانی افواج کیسے کشمیر سے نہیں نکلتی ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد خطے میں اپنے حصے کا کام کررہی ہے،عوام کی خدمت کررہے نظام کی اصلاح کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،بیس کیمپ کے حقیقی کردار کی بحالی کے لیے سب سے آگے ہے گلگت بلتستان میں کام کررہی ہے ،آزاد کشمیر کی واحد جماعت ہے جس کی تنظیم گلگت بلتستان میں قائم ہے، گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی اور آئینی حقوق کے لیے جدوجہد کررہی ہے،جماعت اسلامی کسی ضرب اور تقسیم کے فارمولے کو نہیں مانتی بلکہ واحدت کشمیر کی علامت ہے۔