خبرنامہ کشمیر

اسلام آباد:حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کا اقوام متحدہ کےدفترکےسامنےاحتجاجی دھرنا

اسلام آباد : (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مبصرین دفتر کے سامنے ایک پرامن احتجاجی دھرنا دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر جاری قتل عام کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ظالماہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہییں کرسکتا۔ انہوں نے ’’ ہم کیا چاہتے آزادی‘‘ اور’’بھارتی قابض فورسز کشمیر چھوڑ دو‘‘ کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر اقوا م متحدہ کے مبصر دفتر میں ایک یادداشت بھی پیش کی گئی جس میں عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے اورکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔احتجاجی دھرنے کے شرکاء میں میر طاہر مسعود، محمد احمد ساغر، محمد فاروق رحمانی ، شمیم شال ، سید یوسف نسیم، حسن البنا، شیخ محمد یعقوب، منظور الحق بٹ،سید فیض نقشبندی، اشتیاق حمید ،عبدالحمید لون ، عبدالمجید میر ، شیخ محمد یعقوب، منظور الحق بٹ ، اعجاز رحمانی ، محمد حسین خطیب، نثار مرزا، عبدالمجید ملک،عبداللہ گیلانی، حسن البناء، خادم حسین، عبدالمتین، نذیر احمد کرنائی، الطاف حسین وانی،محمد سلطان بٹ، محدم شفیع ڈار ، عدیل مشتاق وانی ، انجینئر مشتاق ، جاوید جہانگیر، سید کفایت رضوی ، سید مظفر شاہ ، الطاف احمد بٹ ، امتیاز اقبال وانی، رفیق احمدڈار، شعیب احمد شاہ ، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ ، داؤد خان یوسفزئی اور شوکت وانی شامل تھے ۔