خبرنامہ کشمیر

اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرہ

مقبوضہ کشمیر:(ملت+اے پی پی) میں بھارتی مظالم کے خلاف اقلیتی برادری کا اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک بھی شریک تھیں، اقلیتی رہنما جے سالک نے احتجاجا ًاپنےسر میں مٹی میں ڈالی۔ اس موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک کاکہناتھاکہ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو سوگ منانے، جنازے اٹھانے تک کے حقوق حاصل نہیں ، کشمیریوں کو چھلنی کر کے مارا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک اور آسیہ انداربی سمیت حریت رہنما جیل میں ہیں، یاسین ملک کو پلاننگ کے تحت 2 دن کے لیے جیل سے رہا کیا۔ اقلیتی برادری کےرہنماؤں کاکہنا ہے کہ بھارت ظلم وستم کابازارگرم کرنے کے بجائے کشمیریوں کےمطالبات تسلیم کرے ،حق خودارادیت کی جدوجہد میں وہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔