خبرنامہ کشمیر

اقوام متحدہ میں ملیحہ لودھی نے حقیقی تصویر پیش کی ہے، دختران ملت

اقوام متحدہ میں ملیحہ لودھی نے حقیقی تصویر پیش کی ہے، دختران ملت
سرینگر: (م،لت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی طرف سے حق خودارادیت کے بارے میں قرارداد پیش کرنے کی تعریف کی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کے تاریخی پس منظر کو مد نظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جموں وکشمیر کی حقیقی تصویر پیش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورموں پر موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعرات کو پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی ضمانت اور موثر نگرانی کے لیے عالمی سطح پر لوگوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنابنیادی شرط ہے۔