خبرنامہ کشمیر

امریکہ، ٹرمپ اور مودی دنیاکے سب سے بڑے دہشت گرد اور پوری مسلم دنیا میں انتشار کا سبب ہیں

مظفرآباد (ملت + آئی این پی) امریکہ، ٹرمپ اور مودی دنیاکے سب سے بڑے دہشت گرد اور پوری مسلم دنیا میں انتشار کا سبب ہیں۔ مسلمانوں کو دوبارہ جہاد کی طرف آنا ہو گا۔ داعش مغرب کی پیداوار ہے، مجاہدین سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے، امریکہ ٹرمپ کے دور حکومت میں ہی ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔ اسلام ایک آفاقی مذہب ہے، یہ مذہب پوری دنیا پر غالب آکر رہے گا ، مسلمانوں کی نجات اور فلاح اور اپنے دین پر عمل کرنے میں ہے۔ دین سے دوری کسی بھی مسلمان کے لئے زیر قاتل ہے۔ اسلام میں دہشت گردی کی نہ کوئی گنجائش ہے اور نہ ہی اسلام دہشت گردی کی اجازت ہے۔ خود کش دھماکوں کے بانی یہودی ہیں اور آج بھی انہی کے آلہ کار ملک عزیز میں خود کش حملے کرر ہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انصار الامہ جموں وکشمیر کے امیر اعلیٰ مولانا محمد فاروق کشمیری نے مظفرآباد میں کارکنان سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور کفار سے مسلمانوں کی عزت ، آبرو و جان کی حفاظت کے لئے اور مسلمانوں کی ملکیت والے علاقے کفار سے چھڑانے کی جدوجہد کا نام جہاد ہے۔ درسگاہوں، مساجد، مدارس اور چوکوں ، چوراہوں میں جا کر اپنے جسم سے بم باندھ کر پھٹ جانے کا نام جہاد نہیں ہے۔ جہاد ایک مستقل عبادت ہے اور یہ عبادت جب نبی علیہ السلام کے طریقے کے مطابق ہو گی تو یہ جہاد عبادت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے اور کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔