خبرنامہ کشمیر

انجینئر رشید نے ڈی سی آفس کپواڑہ کو تالا لگادیا

سرینگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاداسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے ڈپٹی کمشنر کی تقرری میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی ناکامی پر احتجاج کیلئے رکاوٹوں اور بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کی تعیناتی کے باوجود ڈی سی آفس کپواڑہ کو تالا لگا دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ انہوں نے کئی دنوں سے ڈپٹی کمشنر کی تقرری میں انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف احتجاج کیلئے ڈی سی آفس کو تالا لگایا ۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور انہوں نے ڈی سی کی تقرری نہ کرنے پر انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انجینئر رشید نے کہاکہ انتظامیہ کشمیری عوام کو درپیش مشکلات کو نظر انداز کرر ہی ہے۔