خبرنامہ کشمیر

انجینئر رشید کو کشمیری نظر بندوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی

انجینئر رشید

مقبوضہ کشمیر، انجینئر رشید کو کشمیری نظر بندوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے کہا ہے کہ انہیں کوٹ بھلوال جیل میں نظر بند کشمیریوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انجینئر عبدالرشید نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ انہیں جیل حکام نے کہا کہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے انہیں ہدایت ہے کہ سوائے اہلخانہ کے نظر بندوں کے ساتھ کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہ دی جائے۔انہوں نے جیل انتظامیہ کے آمرانہ رویے کی شدید مذمت کی اور ڈائریکٹرجنرل کے احکامات کو غیر قانونی اور غیر انسانی قرار دیا۔