خبرنامہ کشمیر

انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں جشن

سرینگر(ملت آن لائن)چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈکیخلاف پاکستان کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن منایا گیا۔بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق کشمیریوں نے سڑکوں پر پاکستان کی جیت کا جشن منایا۔ حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق بھی پاکستان کی جیت پر خوش ہوئے۔میر واعظ عمر فاروق نے پاکستانی ٹیم کو جیت کی مبارکباد بھی دی ۔