خبرنامہ کشمیر

اڑی حملہ خود بھارت کے ہی گلے پڑ گیا، اپنے ہی بریگیڈ کو ہٹا دیا

اڑی سیکٹر کے بریگیڈ کمانڈر کو تحقیقات میں شامل کرنے کیلئے عہدے سے ہٹایا گیا ، بھارتی حکام
سری نگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں واقع اڑی سیکٹر کے بھارتی بریگیڈ کمانڈر کو ہٹا کر ان کی جگہ کرنل یشپال کو تعینات کردیا گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے اڑی سیکٹر کے بریگیڈسوما شنکر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ کرنل یشپال کو عہدے پر تعینات کردیا گیا ۔بھارتی حکام کے مطابق اڑی سیکٹر کے بریگیڈ کمانڈر کو تحقیقات میں شامل کرنے کے لئے عہدے سے ہٹایا گیا اور وہ تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے پر کام نہیں کریں گے اور واقعے کی انکوائری مکمل ہوتے ہی وہ اپنے فرائض سنبھال لیں گے۔واضح رہے کہ بھارت نے اڑی سیکٹر پر حملے کے فوراً بعد ہی بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام عائد کردیا تھا تاہم جب اڑی سیکٹر حملے کی تحقیقات شروع کی گئیں تو انہیں اپنے ہی بریگیڈ کمانڈر کو ہٹانا پڑگیا۔