خبرنامہ کشمیر

ایازاکبر پر لاگو کالا قانون کالعدم قرار ،رہائی کا حکم

سرینگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر پر لاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے احکامات صادر کئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہائی کورٹ کے جسٹس مظفر حسین عطار نے ایاز اکبر کے مقدمے کی سماعت ہوئے وکلاکے درمیان جرح اور ثبوت وشواہد کا جائزہ لینے کے بعد حریت ترجمان کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیدی۔ انہوں نے کٹھ پتلی انتظامیہ کو ایازاکبر کو فوری طور پر رہائی کرنے کے احکامات دیے۔یاد رہے کہ ایاز اکبر کو 8جولائی 2016کو ممتاز مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے چند روز بعد گرفتار کیا گیاتھا۔