خبرنامہ کشمیر

ایم ڈی اے کا ادارہ پلاٹوں کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے

میرپور (ملت آن لائن + آئی این پی) مرکزی انجمن تاجراں کے رہنما اقبال منہاس نے کہا ہے کہ ایم ڈی اے کا ادارہ پلاٹوں کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے میرپور کے عوام نے دوہری قر بانی دی اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر کیلئے بھی بہت کچھ کیا مگر موجودہ حکومت کا میرپور کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا پلاٹوں کی قیمتوں میں اضافہ میرپور کی ترقی پرڈرون حملہ کے مترداف ہے جس کو اہلیان میرپور مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت آزاد کشمیر چوہے بلی کا کھیل کھیلنا چھوڑ کر مسائل کے حل کی جانب توجہ دے نہ کہ مسائل میں اضافے کا سبب بنے میرپور کو سونے کی چڑیا سمجھ کر لوٹنے کی اجازت نہیں دے سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اقبال منہاس نے کہا کہ حکومت کی طرف سے میرپور دشمنی پر مبنی کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا جائیگا۔ میرپور کو چراگاہ سمجھنے والے ہوش کے ناخن لیں ۔ آزادکشمیر کے دیگر اضلاع میں قائم ترقیاتی اداروں کے مطابق ادارہ ترقیات میرپور کے پلاٹوں کی قیمتیں اور قانون رکھاجائے میرپور کے عوام کے خلاف کئے جانے والی کسی بھی فیصلہ کے خلاف احتجاج کیا جائیگا ادارہ ترقیات میں پہلے سے الاٹ شدہ پلاٹوں کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے حکومت ہوش کے ناخن لے وزیر ادارہ ترقیات بھی عوام دشمن فیصلوں کا حصہ نہ بننے میرپور کے حقوق کامیرپور کی تاجر برداری تحفظ کرینگے اور کسی بھی غلط اور عوام دشمن فیصلے کو قبول نہیں کیاجائیگا۔