خبرنامہ کشمیر

بارہمولہ میں بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوا ن کو شہید کردیا

سرینگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کو ضلع بارہمولہ میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع میں سوپور کے علاقے ہری تار میں منگل کی صبح تلاشی اور محاصرے کی ایک کاررروائی کے دوران شہید کیا ۔ بھارتی پولیس کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیاہے کہ نوجوان مجاہد تھا جسے فوجیوں نے ایک جھڑپ میں قتل کیا ہے ۔پورے علاقے کو بھارتی فوجیوں نے محاصرے میں لے لیا ہے ۔