خبرنامہ کشمیر

باغ ‘وزیر جنگلات کی کارروائی ‘سمگلنگ کی لکڑی راتوں رات باغ ڈپو پہنچا دی گئی

باغ (ملت + آئی این پی)وزیر جنگلات کی کارروائی سمگلنگ کی لکڑی راتوں رات باغ ڈوپو پہنچا دی گئی تفصیلات کے مطابق وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے لکڑی سمگلروں کے خلاف از خود علی طور پر کارروائی کا اغاز کردیا گزشتہ رات وزیر جنگلات رنگلہ میں ایک شادی کی تقریب کے بعد رات تقریبا گیارہ بجے واپس باغ تشریف لا رہے تھے کہ بیس بگلہ کے مقام پر ان کا لکڑی سمگلروں سے آمنا سامنا ہوا سمگلر لکڑی کو گاڑی پر لوڈ کرنے کے لیے جمع کر رہے تھے کہ اچانک وزیر جنگلات موقع پر پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر سمگلر موقع سے بھاگ گئے اطلاع ملنے پر مہتمم جنگلات طاہر علی شاہ باغ ہمراہ راجہ اعجازRO دھیرکوٹ معہ دیگر سٹاف کو لیکر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور وزیر جنگلات کی ہدایت کی روشنی میں لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی کو ضبط کر کے رات3بجے دفتر ڈویژن باغ پہنچا دیا اس بارے میں جبمہتمم جنگلات سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سمگلر لکڑی ضلع مظفرآباد کے علاقہ رحیم کوٹ سے لائے تھے سمگلروں کے خلاف تھانہ دھیرکوٹ میں کارروئی کے لیے تحریک کردی گئی ہے۔