خبرنامہ کشمیر

بحیثیت جج آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف لیا

مظفرآباد (ملت آن لائن + آئی این پی) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ جسٹس غلام مصطفے مغل سے بحیثیت جج آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر جج آزاد جموں وکشمیر عدالت العظمیٰ جسٹس راجہ سعید اکرم خان بھی موجود تھے۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب میں سیکرٹریز حکومت، سربراہان محکمہ جات، چےئرمین سروس ٹربیونل، ایڈووکیٹ جنرل آزاد جموں وکشمیر، بار کونسل، بار ایسوسی ایشن اور وکلاء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ قبل ازیں سیکرٹری قانون ، انصاف و پارلیمانی امور محمد ادریس تبسم نے جسٹس غلام مصطفے مغل کی بحیثیت جج سپریم کورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔