خبرنامہ کشمیر

بڈگام چلو مارچ کےدوسرے روزبھی بڈگام کی مکمل ناکہ بندی

سرینگر: (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے اعلان کردہ بڈگام چلو مارچ کے دوسرے دن بھی بھارتی فورسز نے ضلعی ہیڈکوارٹر بڈگام کی مکمل ناکہ بندی کردی اور ضلعی ہیڈکوارٹر کی طرف جانیوالے تمام راستے بندی کردیئے اور بڑی تعداد میں فورسز کو تعینات کردیاگیا۔اس دوران کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی جو گزشتہ 7روز سے مسلسل گھرمیں نظربند ہیں کی رہائش گاہ پر فورسز کا محاصرہ مزید سخت کردیا گیا ۔تاہم آغا حسن نے پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کارکنوں کے ہمراہ احتجاجی جلوس نکالا۔