خبرنامہ کشمیر

بھارت، روس اور اسرائیل سے 1700کروڑ روپے کا اسلحہ خرید ے گا

بھارت، روس اور اسرائیل سے 1700کروڑ روپے کا اسلحہ خرید ے گا

نئی دہلی(ملت آن لائن) بھارت نے 1700کروڑ روپے سے زیادہ کے دو دفاعی سودوں کی منظوری دی ہے جن میں فضائیہ کے لئے ہدف کو نشانہ بناکر حملہ کرنے والے بم اور براک میزائلوں کی خریداری شامل ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر دفاغ نرملا سیتارمن نے ایک اہم سودے میں روس سے 240 ٹارگیٹڈ بموں کی خریداری کو منظوری دی ہے جس پر 1254کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ بھارتی فضائیہ ایک طویل عرصے سے اس طرح کے بموں کی کمی سے دوچار تھی او ریہ بم ملنے کے بعد اس کے حملہ کرنے کی صلاحیت کافی بڑھ جائے گی۔ دوسرے سودے میں اسرائیل کی میسز رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹم لمیٹڈ سے131براک میزائل خریدے جائیں گے۔ ان کی خریداری پر 460کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے سال 2017ء کے دوران 29 مرتبہ انٹرنیٹ سروس پر پابندی عائد کر دی جبکہ بھارت کی کسی بھی ریاست میں اس دوران اتنی بار انٹرنیٹ سروس معطل نہیں کی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نیویارک میں قائم انٹرنیٹ کے حوالے سے قانونی خدمات فراہم کرنے والی تنظیم ’’ سافٹ وئر فریڈم لاء سینٹر‘‘ ( ایس ایف ایل سی) نے بھارت کے مختلف حصوں میں وقتاً فوقتاً انٹر نیٹ کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے اپنی ویب سائٹ جاری ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 2012 ء سے2017 ء تک مقبوضہ کشمیر میں مجموعی طو پر 57 بار انٹرنیٹ سروس معطل کئی گئی جبکہ صرف 2017کے دوران 29 مرتبہ یہ سروس معطل کی گئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 8جولائی 2016ء کو ممتاز نوجوان رہنما برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد انٹرنیٹ سروس کے ساتھ ساتھ موبائل فون سروس میں معطل کی گئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 19نومبر2016 ء کو پوسٹ پیڈ موبائل فون سروس گو کہ بحال کی گئی لیکن پری پیڈ صارفین کیلئے یہ پابندی 27جنوری 2017 ء یعنی قریباًسات ماہ تک جاری رہی۔ ویب سائٹ پر 2012 ء سے بھارت کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ پر پابندی کی مکمل تفصیل درج ہے اور اس حوالے سے ایک نقشہ بھی سائٹ پرموجود ہے۔