خبرنامہ کشمیر

بھارتی آرمی چیف مسلم اورکشمیردشمنی میں حدیں پھلانگ رہےہیں‘ یاسین ملک

بھارتی آرمی چیف مسلم اورکشمیر

بھارتی آرمی چیف مسلم اورکشمیردشمنی میں حدیں پھلانگ رہےہیں‘ یاسین ملک

سری نگر:(ملت آن لائن) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ہندوؤں کی خوشنودی کے لیے تاریخ مسخ کررہی ہیں۔ کشمیری رہنما یاسین ملک نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف مسلم اورکشمیردشمنی میں حدیں پھلانگ رہے ہیں۔ حریت رہنما نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان ان کے فاشسٹ ذہن کا عکاس ہے، ثابت ہوگیا کہ بھارت کا اصل کنٹرول فوج کے ہاتھ میں ہے۔ کشمیری رہنما یاسین ملک نے کہا کہ محبوبہ مفتی کے بیانات کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے تاریخ مسخ کررہی ہیں۔
بھارت کی غلط فہمی کا بھرپور جواب دے سکتے ہیں، پاکستان
خیال رہے کہ دوروز قبل وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارت جوہری جنگ چاہتا ہے تو ہم اُس کا شک اچھے طریقے سے دور کرسکتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ ’پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، اس لیے خطے میں توازن برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا مگر بھارت غلط اندازوں اور مہم جوئی سے باز رہے‘۔