خبرنامہ کشمیر

بھارتی آرمی چیف کشمیر کا دورہ کریں گے: بھارتی میڈیا

سری نگر: (اے پی پی) بھارتی آرمی چیف کشمیر کا دورہ کریں گے ۔ کپواڑہ میں بھارتی فوجی قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین بھارتی فوجی زخمی ہو گئے جس کے پیش نظربھارتی آرمی چیف دلبیر سنگھ سہاگ ایک بار پھر کشمیر کے دورے پر پہنچیں گے ۔ مقبوضہ وادی میں حریت رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والی کشیدگی اور بھارتی فوج کے مظالم سے اب تک 91بے گناہ کشمیری شہید ہو چکے ہیں جبکہ وادی میں آج 61روز بھی کشیدگی برقرار ہے اور کرفیو نافذ ہے ۔ اس دوران بھارتی فوج کی جانب سے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی کو کئی بار حراست میں لیا گیا ہے ۔اس دوران بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر پائلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس سے درجنوں کشمیری اپنی بینانی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں ۔