خبرنامہ کشمیر

بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے مقبوضہ کشمیر میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے،چدمبرم

بھارتی حکومت کی ظالمانہ

بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے مقبوضہ کشمیر میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے،چدمبرم

کولکتہ (ملت آن لائن) بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں تشدد پر قابو پانے کے لیے وہاں پر تعینات پیرا ملٹری فورسز کی تعدادمیں کمی کرے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پی چدمبرنے کولکتہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے ساتھ بات چیت شروع کرنے اور آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ میں ترمیم کرنے کی ضروت ہے۔ ساڑھے تین سال تک بھارت کے وزیر داخلہ رہنے والے پی چدمبرم نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے کے لیے اس سہ جہتی حکمت عملی پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر داخلہ میرا یہ ہمیشہ یقین تھا کہ پیراملٹری فورسز مسئلے کا حل نہیں۔انہوں نے کہاکہ جنوری 2017 ء اورجنوری2018 ء کے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ تشدد میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ 2010 ء اور2014-15 ء کے دوران یہ گراف بہت نیچے چلا گیا تھا۔ ا نہوں نے کہا کہ تشدد میں اضافہ تب ہوا جب موجودہ حکومت نے سخت اور ظالمانہ پالیسی اختیار کی ۔ انہوں نے آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ میں ترمیم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے خطاب میں چدمبرم نے کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت کی مالی حالت کمزور اورنازک ہے اوراسے زراعت ، تعلیم اور بے روزگاری سمیت بڑے مسائل سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔