خبرنامہ کشمیر

بھارتی عدلیہ سے لیکر سیاسی قیادت تک کشمیریوں کے قتل عام کو قومی خدمت سمجھ رہی ہے

بھارتی عدلیہ سے

بھارتی عدلیہ سے لیکر سیاسی قیادت تک کشمیریوں کے قتل عام کو قومی خدمت سمجھ رہی ہے

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبد الرشید نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی فوج کو کشمیریو ں کو قتل کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجینئر رشید نے ہندواڑہ میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں میں نوجوانوں کو قتل کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج فرضی کہا نیا ں بناکرکشمیریوں ں کو گولیو ں سے بھون دیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف شوپیا ں میں 6نہتے شہریو ں کو شہید کیا گیا اوردوسری طرف بھارتی سپریم کو رٹ نے کشمیریو ں کے جذبات سے کھلواڑ کر کے بھارتی فوج کے میجر آدتیہ کے خلاف قتل کیس پر حکم امتناع جاری کرکے کشمیریو ں کے زخمو ں پر نمک چھڑک دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ بھارت میں عدلیہ سے لیکر سیاسی قیادت تک کشمیریوں کے قتل عام کو قومی خدمت سمجھ کربھارت فوج کو شاباشی دے رہی ہے۔ انجینئر رشید نے عالمی برادری کی مجر مانہ خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں مسلم انتہا پسندی کی ہوا کھڑی کرنے والے عناصر کا مقصد اہل کشمیر کی سیاسی تحریک کو بد نام کرنا اور کشمیریو ں کے قتل عام کا جواز فراہم کرناہے۔انجینئر رشید نے بھارتی فوج کی قیادت سے سوال کیا کہ اس کے نظم و نسق کے پابنداور عوام دوست ہونے کے دعوے کہا ں گئے۔ انہوں نے کشمیریو ں سے متحد ہوکر سیاسی جد و جہد کو مضبوط بنانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع نر ملا سیتا رمن نے چند روز پہلے کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے حق میں قصیدے پڑھے تھے اور فوج نے اس سے شہ پاکر شوپیا ں میں 6بے گناہ شہریو ں کو شہید کردیا۔