خبرنامہ کشمیر

بھارتی فائرنگ، آزاد کشمیر کے شہریوں کی منتقلی کا فیصلہ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) چیف سیکریٹری آزاد کشمیر جلال سکندر سلطان نے کہاہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے براہ راست متاثر ہونیوالے 13اضلاع کے شہریوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنیکا اصولی فیصاچلہ کرتے ہوئے تمام سرکاری املاک کو بطور پناہ گاہ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ انھوں نے کہاکہ حکومت نے تمام 13اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو باضابطہ ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو سرکاری املاک میں پناہ دی جائے اورانھیں خوراک اوردیگر ضروری سامان کی فراہمی کویقینی بنایا جائے۔