خبرنامہ کشمیر

بھارتی فائرنگ کے بعد وادی نیلم میں سیاحوں کے داخلے پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی

راولاکوٹ(آئی این پی)آزاد کشمیر حکومت نے آزاد کشمیر کے سب سے خوبصورت سیاحتی مقام وادی نیلم میں سیاحوں کے داخلے پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی یہ پابندی چند روز قبل بھارتی افواج کی طرف سے وادی نیلم میں کی جانے والی فائرنگ کے دوران ایک بچے سمیت تین سیاحوں کے زخمی ہونے کے بعد لگائی گئی ہے وادی نیلم میں اس وقت بڑی تعداد میں پاکستان سے سیاح آ رہے تھے پابندی کی وجہ سے اب کچھ رروز کے لیے سیاحوں کا آنا رک گیا ہے