خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا

بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا
سرینگر: (ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر میں ایک اور نوجواں کو شہید کر دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے مغیث احمد میر نامی نوجوان کوگزشتہ رات سرینگر کے مضافاتی علاقے زکورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا اہلکار ہلاک جبکہ ایک اور زخمی ہو گیا تھا۔ شہید نوجوان کا جسد خاکی جب اس کے آبائی علاقے زکورہ لایا گیا تو وہاں سینکڑوں افراد جمع تھے جنہوں اس موقع پر آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔