خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوجیوں نے بڈگام میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا

سرینگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کے روز ضلع بڈگام میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے اس نوجوان کو ضلع کے علاقے ماچھواہ میں گلزار پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھا اور وہ فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارا گیا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔