خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوجیوں نے سامبا میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا

سرینگر : (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع سامبا میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ترناہ نالا میں ایک پرتشدد آپریشن کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ دریں اثنا بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے لوڈارہ کا محاصرے کر کے گھر گھر تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کر دی ہے جس کے باعث علاقے کے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔