خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوجیوں نے نومبر کے دوران 24کشمیریوں کو شہیدکیا

سرینگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ نومبر میں 2کم عمر لڑکوں سمیت24 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جمعرات کو جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کیاگیا ۔ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 352 کشمیری شدیدزخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران202شہریوں کو جن میں بیشتر نوجوان اور حریت رہنماء شامل تھے گرفتار کیاگیا۔ بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں نے گزشتہ ماہ گھروں میں زبردستی داخل ہو کر121گھروں کو نقصان پہنچایااور لوٹ مار کی ۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ اورایک بچہ یتیم ہوا۔