خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا

سرینگر (ملت + اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز اورسینٹرل ریزروپولیس فورس کی 130بٹالین کے اہلکاروں نے ضلع میں اونتی پورہ کے علاقے پدگام پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران نوجوان کو شہید کیا۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق علاقے میں ایک مکان کامحاصرہ کیاگیا ہے جس میں خیال کیا جارہا ہے کہ دو مسلح افراد موجو د ہیں۔ فوجی کارروائی میں اسپیشل آپریشز گروپ پلوامہ کے اہلکار بھی شامل تھے ۔