خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوجیوں نے پونچھ میں دو اور نوجوانوں کو شہید کردیا

سرینگر : (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بیتر نالہ میں ایک پر تشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بیتر نالے کے قریب دو عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلا اور شدید فائرنگ کے تبادلہ میں انہیں ہلاک کر دیا گیا۔