خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ 38 کشمیریوں کو شہید کیا

سرینگر : (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اگست میں38 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیاجن میں 11بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے ایک کشمیری کو حراست کے دوران شہید کیاگیا جبکہ 23شہری مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کی وجہ سے شہید ہوئے۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں 4 خواتین بیوہ اور7بچے یتیم ہوئے۔مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پرپیلٹ گن اور آنسوگیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 4900 سے زائد کشمیری شدیدزخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران777شہریوں جن میں بیشتر نوجوان اور حریت رہنماء شامل تھے کو گرفتار کرلیاگیا ۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ گھروں میں زبردستی داخل ہو کر کم سے کم150خواتین کی بے حرمتی کیں اور190گھروں کو نقصان پہنچایا۔