خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک

سری نگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد نے بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ کر کے 3 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے اکھنور میں واقع فوجی کیمپ پر نامعلوم افراد نے علی الصبح حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ فوجی کیمپ پر حملے کے بعد قابض فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حملہ بھارت کی جنرل ریزرو انجینئر فورس کے کیمپ پر کیا گیا جسے بارڈر روڈ منیجمنٹ (بی آر او) کا سب سے اہم محمکہ تصور کیا جاتا ہے، جی آر ای ایف کا کام سرحدی علاقوں میں سڑکیں بنانا اور ان کی حالت کو ٹھیک رکھنا ہے۔