خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوجی کی خودکشی کی کوشش

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یوم جمہوریہ

سرینگر : (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیرکے علاقے ترال میں بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے ہیڈکوارٹر میں تعینات ایک فوجی اہلکار نے دوران ڈیوٹی گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترال بالا کے علاقے میں فوجی کیمپ میں قائم سی آر پی ایف کی 180بٹالین کے ہیڈکوارٹر میں تعینات اہلکار بیرو رام نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی ۔تاہم اسے فوری طورپر سرینگر کے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی حالت ناز بتائی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اہلکار نے خو د کو پیٹ میں گولی مار کر شدید زخمی کیا ۔