خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوج نے تین فٹ کے کشمیری شہری کو دہشتگرد قراردیکر شہید کردیا

بھارتی فوج نے تین فٹ کے کشمیری شہری کو دہشتگرد قراردیکر شہید کردیا

سری نگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں تین فٹ کے شہری کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا۔

بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے سامبورہ میں 47 سالہ نور محمد تانترے کو کارروائی کے دوران شہید کردیا۔ نور محمد کے لاش ایک مکان کے ملبے سے ملی ہے جسے بھارتی آرمی نے آپریشن کے دوران تباہ کردیا۔ بھارتی فوج نے نور محمد تانترے پر دہشتگردی کا الزام لگایا۔

شہید نور محمد کو 2003 میں نئی دہلی سے گرفتار کیا گیا تھا اور2011 میں متنازع عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی تھی لیکن بعد ازاں انہیں پیرول پر رہا کردیا گیا تھا۔ نور محمد کی شہادت کے بعد قابض بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی خبروں کو عالمی ذرائع ابلاغ تک پہنچنے سے روکنے کےلئے پوری وادی میں انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ہے۔

……………………
….اس خبر کو بھی پڑھیے…….

ترکی اور روس کے درمیان سسٹم کو آسان بنایا جائے، اسمائیل قہرمان

استنبول(ملت آن لائن) ترک قومی اسمبلی کے اسپیکر اسمائیل قہرمان نے کہا کہ 2019 ء کو ترکی اور روس کے درمیان سیاحت اور ثقافت کا سال قرار دیا گیا ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ترکی اور روس کے درمیان ویزے کے سسٹم کو آنے والے برسوں میں آسان بنایا جائے گا۔استتنبول میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں روسی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے دوران ویزے کے سسٹم کو آسان بنایا جائے۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ برس سیاحت کی غرض سے ترکی آنے والے روسی سیاحوں کی تعداد چار میلین سے تجاوز کر گئی ہے اورامید ہے کہ 2019 ء کو ترکی اور روس کے درمیان سیاحت اور ثقافت کا سال قرار دیا گیا ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ اس سال کی مناسبت سے ہم دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے متمنی ہیں۔انھوں نے ماسکو میں ٹرکش کلچر سینٹر قائم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔انھوں نے بتایا کہ روسی ہم منصب وولوڈون 2018 میں روسی پارلیمانی نمائندوں کے ہمراہ ترکی کا دورہ کریں گے۔نھوں نے بتایا کہ گزشتہ برس سیاحت کی غرض سے ترکی آنے والے روسی سیاحوں کی تعداد چار میلین سے تجاوز کر گئی ہے اورامید ہے کہ 2019 ء کو ترکی اور روس کے درمیان سیاحت اور ثقافت کا سال قرار دیا گیا ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ اس سال کی مناسبت سے ہم دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے متمنی ہیں۔