خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوج پر برفانی تودے کاحملہ 3ہلاک

سرینگر (ملت آن لائن + آئی این پی)کنٹرول لائن پر بٹالک سیکٹر میں بھارتی فوجیوں کی پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بٹالک سیکٹرمیں پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو بچالیا گیا۔ہلاک ہونے والے فوجیوں کاتعلق بھارتی ریاست بہار سے ہے۔