خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوج کاکپواڑہ اور پلوامہ کے اضلاع میں تلاشی آپریشن

بھارتی فوج کاکپواڑہ اور پلوامہ کے اضلاع میں تلاشی آپریشن
سرینگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ اور پلوامہ کے اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقوں بون، کٹلاری ماور ،چندی گام اور جاگر پورہ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیاجس کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے آستان محلہ کا بھی محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔آخری اطلاعات ملنے تک دونوں اضلاع میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔