خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر سے جانے کا وقت آن پہنچا ہے‘ چوہدری نذاکت

اسلام گڑھ (ملت + آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری نذاکت نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو چھاونی میں تبدیل کر کے رکھ دیا نہتے مسلمانوں کی نسل کشی اور بھارتی فوج کی درندگی نے پوری دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں آج پوری دنیا میں بسنے والے زندہ دلان نے کشمیری میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر سے جانے کا وقت آن پہنچا اب ظلم کی مذید داستان رقم نہیں ہو نے دیں گے کشمیرکابچہ بچہ پاکستانی فوج کابلامعاوضہ سپاہی ہے ۔ وطن عزیز کی حفاظت کرناہم جانتے ہیں اور بھارت کوباور کروانا چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت سے کوئی محروم نہیں رکھ سکتا۔کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔اگر بھارت نے کوئی غلط قدم اٹھایاتو دنیاکے نقشہ سے بھارت کومٹادیں گے۔کشمیریوں کی تحریک اب رکنے والی نہیں ۔ بھارت کااب کشمیرسے نکلنالازم ہوچکاہے۔کشمیریوں کی آزادی کو اب دنیاکی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ بھارتی ظلم وجبرحد سے بڑھ چکے ہیں اورظلم جب حد سے بڑھ جاتاہے تو ہمیشہ کے لیے مٹ جاتاہے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے اپنے بیان میں کیاچوہدری نذاکت نے کہاکہ پاکستان کی بہادرمسلح افواج کامقابلہ کرنابھارتی فوج کے بس میں نہیں ہے۔ پوری کشمیری قوم پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ انھوں نے کہاکہ مودی عالمی دہشت گرد ہے جودوملکوں میں ایٹمی جنگ کرواناچاہتاہے۔ ہم چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے ایک اشارے کے منتظرہیں کشمیری بھارت کوسبق سکھانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انھوں نے کہاکہبھارت نے مقبوضہ کشمیر کو چھاونی میں تبدیل کر کے رکھ دیا نہتے مسلمانوں کی نسل کشی اور بھارتی فوج کی درندگی نے پوری دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں آج پوری دنیا میں بسنے والے زندہ دلان نے کشمیری میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں