خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں تاریخ کا طویل ترین کرفیو نافذ

چکوٹھی(ملت + آئی این پی)آزاد کشمیر کے معروف یوتھ ایکٹیوسٹ و سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر 5سید ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں تاریخ کا طویل ترین کرفیو نافذ ہے اقوام عالم کی اس بارے میں خاموشی اقوام عالم کے دہرے معیار کی جانب اشارہ کر رہی ہے مغربی قوتیں اگر مشرقی تیمور کیلئے استصواب رائے کا مطالبہ کر سکتی ہیں تو مقبوضہ وادی کے نیتے مسلمانوں کیلئے کیوں آواز بلند نہیں کی جا رہی ؟قابض بھارتی فوج پیلٹ گن کے استعمال سے تحریک آزادی کشمیر کی حالیہ تحریک کو دبانا چاہتی ہے تاہم یہ بھارت سرکار بھی بھول کے سوا کچھ نہیں ہے بھارت سرکار کا سیکولر ازم محض ایک ڈھونگ ہے بھارت مقبوضہ وادی میں ریاستی ظلم و بربریت سے اپنی توسیع پسندانہ ذہنیت دکھا رہا ہے جبکہ دنیا جانتی ہے کہ کشمیر کسی بھی اعتبار سے بھارت کا حصہ نہیں وہاں سے بہنے والے دریاؤں اور ندی نالوں تک کا رخ پاکستان کی جانب ہے ان خیالات کا اظہار ذیشان حیدر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے عالمی برادری،بالخصوص امریکا برطانیہ،اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی ظلم و ستم کو رکوانے کیلئے بھارت سرکار پر دباؤ ڈالیں نہتے کشمیر مسلمانوں پر پیلٹ گن کا استعمال اورتاریخ کا طویل ترین کرفیولگا کر بھارت انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہو رہا ہے جس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔