خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر(ملت آن لائن)بارہمولہ میں بھارتی فوج کی بربریت اوراشتعال انگیزفائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بارہمولہ کے علاقے اڑی میں بھارتی فوج کی جانب سے محاصرہ کر کے آپریشن کیا گیا اور اشتعال انگیز فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کے دوران ہلاک کیا گیا تاہم نوجوانوں کی شناخت تاحال نہیں کی جا سکی۔

مقبوضہ کشمیرمیں بارہمولہ کے علاقے اڑی میں بھارتی فوج کی جانب سے محاصرہ کر کے آپریشن کیا گیا اور اشتعال انگیز فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کے دوران ہلاک کیا گیا تاہم نوجوانوں کی شناخت تاحال نہیں کی جا سکی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کا واحد نام نہاد جمہوری ملک ہے جو اپنے سیاسی مخالفین کو فوجی طاقت سے دبانے میں یقین رکھتا ہے اور انہیں جیلوں اور زندان خانوں میں ڈال دیتا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دعویٰ تو بڑی جمہوریت کا کرتا ہے لیکن اپنے سیاسی مخالفین کی آواز کو دبانے کے لئے جیلوں اور زندان خانوں کے دروازے کھولے رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لئے اس ملک نے ہزاروں لوگوں کو جھوٹے مقدمات اور الزامات میں سلاخوں کے پیچھے ڈال رکھا ہے اور کالے قوانین کے ذریعے ان کی اسیری کو طول دے رہا ہے ۔