خبرنامہ کشمیر

بھارتی فوج کی ضلع شوپیاں میں شیلنگ، زخمی 10 سالہ بچہ شہید ہو گیا

بھارتی فوج کی

بھارتی فوج کی ضلع شوپیاں میں شیلنگ، زخمی 10 سالہ بچہ شہید ہو گیا

وادی: (ملت آن لائن) بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے، شیلنگ سے زخمی 10 سالہ بچہ شہید ہوگیا۔ ہزاروں کشمیری بھارتی دہشت گردی کے خلاف آج شوپیاں کی جانب مارچ کریں گے۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، شوپیاں کے علاقے میں بھارتی فوج کی شیلنگ سے زخمی ہونے والا 10 سالہ بچہ مشرف فیاض دم توڑگیا۔ شہید بچے کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، شرکاء نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ شوپیاں میں 9 روز کے دوران شہید کشمیریوں کی تعداد 7 ہو گئی۔

حریت قیادت کی کال پر نماز جمعہ کے بعد شوپیاں کی جانب مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی، میر واعظم عمر فاروق، آسیہ اندرابی سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو نظر بند کر دیا۔ ادھر بھارتی فورسز کی بربریت کے خلاف شوپیاں اور پلواما میں 9 روز سے مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔